گوگل نے سال 2024 میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک خاص ڈوڈل جاری کیا ہے جو ملک کی ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ڈوڈل میں پاکستانی ٹرک آرٹ اور آم کی تصاویر شامل کی گئی ہیں جو پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کی پہچان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ آم پاکستانی ثقافت کا اہم حصہ ہیں اور دوستی، سخاوت، اور خوشحالی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
گوگل کے اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے صارفین کو ایک خصوصی صفحے پر بھیجا جاتا ہے جہاں پاکستان کے یوم آزادی کی تاریخ، قومی گیت، ویڈیوز، اور اس دن کی تقریبات کی تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ ڈوڈل پاکستانی صارفین کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے اور آزادی کے دن کی خوشیوں میں اضافہ کا باعث ہے۔
گوگل کا یہ اقدام پاکستان کی قومی شناخت اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر منانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔