انڈیا میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان ایک بار پھر خبروں میں مقبولیت حاصل کیۓ ہوئے ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی فلم نہیں بلکہ عامر خان کی ذاتی زندگی ہے۔ معلومات کے مطابق، عامر خان کا نام بنگلور کی ایک خاتون گوری سپراٹ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی پرستاروں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر یہ خاتون کون ہیں؟
گوری سپراٹ کون ہیں؟
گوری سپراٹ کا تعلق بنگلور سے ہے۔ وہ ایک بزنس وومن اور اسٹائلسٹ ہیں، جو فیشن اور پروڈکشن کے شعبے میں قابلِ تعریف کام کر رہی ہیں۔گوری سپراٹ ایک کامیاب خواتین ہیں ۔گوری سپراٹ نے اپنی تعلیم لندن میں مکمل کی اور پھر اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ اپنی محنت، قابلیت اور تخلیقی سوچ کے لیے جانی جاتی ہیں۔
ضرور پڑھیں: صدائے غیب-علا مہ اقبال
عامر خان اور گوری سپراٹ کی ملاقات
عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں، لیکن ان کے درمیان گہری دوستی حالیہ برسوں میں ہی ہوئی ہے۔ معلومات کے مطابق، دونوں کے درمیان اچھی سمجھ بوجھ ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزار رہے ہیں۔
کیا عامر خان اور گوری شادی کریں گے؟
یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں ہے، لیکن فی الحال عامر خان نے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اس کے بارے میں کو آفیشل اعلان کیا گیا ہے۔ شوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس خبر کے متعلق بہت طوفان پیدا ہو چکا ہے۔ تاہم، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تعلق کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور مستقبل میں کوئی بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
پرستاروں کا ردعمل کیا ہے ؟
عامر خان کے پرستار اس خبر پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ خوش ہیں کہ عامر کو ایک نئی ساتھی مل گئی، جبکہ کچھ لوگ حیران ہیں کہ کیا یہ رشتہ آگے بڑھے گا؟ بہرحال، وقت کے ساتھ سب کچھ واضح ہو جائے گا۔