محمد شیراز سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے گرسے کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔
اس کے والد بھی ایک مشہور یوٹیوبر ہیں جو اپنے کیمرے میں خوبصورت ویڈیوز بناتے کرتے ہیں اور دنیا کو دکھاتے ہیں۔ اس کے والد چونکہ پہلے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال متعلق جانتے ہیں لہذا وہ ویڈیوز بنانے میں اس کا ساتھ دیتے ہیں۔
والد کی محنت اور بچہ کی اداؤں کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج محمد شیراز دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں ایک مشہور یوٹیوبر ہے جس کے یوٹیوب اور فیسبک پر انتہائی کم عرصہ میں ایک ملین سے زائد فالور ہو چکے ہیں۔
شیراز کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن بھی ویڈیوز بناتی ہیں اور پوری دنیا کے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔
محمد شیراز کس کلاس میں پڑھتا ہے؟
مشہور یوٹیوبر محمد شیراز اب پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اور ایک محنتی اور ہونہار طالب علم ہے۔ پڑھائی سے فارغ ہونے کے بعد، وہ اپنی بہن مسکان کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا چینلز کے لیے ویڈیوز بناتا ہے۔ اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ mshir_azi78 ہے جہاں ایک ملین سے زائد فالورز ہیں۔
یوٹیوبر محمد شیراز کتنے پیسے کماتا ہے؟
محمد شیراز سے اس کی کل مالیت اور آمدنی کا سوال بہت سے لوگوں نے کیا ہے لیکن یہ بات مکمل طور پر صرف شیراز اور اس کے والدین کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے۔ خیر شیراز اپنی سوچل کیڈیا ویڈیوز کے علاوہ بہت سے برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر بھی کرتا ہے جس سے وہ اچھی رقم حاصل کر لیتا ہے۔ محمد شیراز نے اپنی کمائی سے حال ہی میں ایک کار بھی لی ہے جسے اس نے اپنے ایک وی لاگ میں شئیر بھی کیا ہے۔
گوگل کی طرف سے محمد شیراز کو دعوت
سکردو بلتستان کے سب سے کم عمر وی لاگر کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے بہن سمیت گوگل اور یوٹیوب نے بطور مہمان خصوصی امریکہ مدعو کیا ہے۔ تاہم ابھی تک محمد شیراز نے خود اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔