سیب کا سرکہ صدیوں سے طبی طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔اس حوالے سے اس کے بہت سے فوائد کا دروی کیا جاتا ہے جن میں سے ایک دعوی وزن میں کمی کا ہے۔
لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
سیب کا سرکہ ان سیبوں سے بنتا ہے جن کا جوس بنایا جاتا ہے۔ اسے تھوڑی مقدار میں لیا جاتا ہے۔ اس میں ایسٹک ایسڈ کی اعلیٰ سطح پائی جاتی ہے۔ سیب کا سرکہ زیادہ تر کھانے سے پہلے یا کھانے کے ساتھ 1 سے 2 چمچ لیا جاتا ہے۔
کیا سیب کا سرکہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے؟
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایسیٹک ایسڈ چربی کو جمع کرنے سے روک سکتا ہے اور ان کے میٹابولزم کو بہتر بنا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2009 میں کی گئی تحقیق کے مطابق 175 لوگوں کا ٹرائل کیا گیا جنہوں نے ہر روز 1 یا 2 کھانے کے چمچ سرکہ کا مشروب پیا۔ تین ماہ کے بعد، سرکہ استعمال کرنے والوں کے وزن میں معمولی کمی (2 سے 4 پاؤنڈ) دیکھی گئی اور ٹرائیگلیسرائیڈ کی سطح ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھی جنہوں نے سرکہ نہیں پیا۔
ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ سرکہ کا استعمال کھانے کے بعد پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتا ہے۔ مزید برآں 2018 کے ایک مطالعہ چلتا ہے کہ 12 ہفتوں کے لیے سیب کا سرکہ پینے والوں نے کچھ نا کچھ وزن کم کیا۔
مختصر یہ کہ سیب کے سرکے سے وزن میں کمی کا طبی ثبوت ملتا ہے تاہم اس سے بہت بڑی تعداد میں فرق نہیں پڑتا ہے۔