تقریباً 2 بلین فعال صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے
ہر ماہ تقریباً 2 بلین فعال صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک اپ ڈیٹ آئی ہے جس کے بعد اب صارفین ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا انڈرائڈ یوزرز دو ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں؟
موبائل سے ویب براؤزر
جی ہاں، لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے دوسرے موبائل سے ویب براؤزر اوپن کر کے وہاں واٹس ایپ لاگ ان کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ انڈرائڈ یوزرز دو ڈیوائسز میں واٹس ایپ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ ویب کو آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ملٹی لاگ ان کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دوسرے فون پر واٹس ایپ لاگ ان کرنے کے لئے مندرنہ ذیل اقدامات پر عمل کریں
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ میسجز انڈرائڈ سے آئی فون میں کیسے منتقل کریں؟
یہ بھی پڑھیں | کیا ٹیکنالوجی نے انسانی محنت کو کم کر دیا ہے؟
اپنے موبائل پر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ کھولیں۔
اوپر دائیں کونے سے تین نقطوں پر کلک کریں اور لنکڈ ڈیوائسز کا آپشن منتخب کریں۔
ایک ڈیوائس کو لنک کریں پر ٹیپ کریں اور آپ براؤزر سے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔
اپنے دوسرے فون پر مندرجہ ذیل ویب سائٹ کھولیں (https://web.whatsapp.com/)
ڈیسک ٹاپ ویو آپشن
اگر آپ کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو اوپر دائیں جانب کونے میں تین نقطوں پر کلک کریں اور ڈیسک ٹاپ ویو آپشن کو منتخب کریں۔ اسکرین سے کوڈ اسکین کریں۔
لیں جی، آپ دوسرے فون پر اسی نمبر کے واٹس ایپ کو چلا سکتے ہیں۔