متحدہ عرب امارات –
عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے محمد رضوان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ میں آئے ہی لڑنے ہیں تو ایک کھیل کی کیا بات ہے اگر پاکستان کے لئے جان بھی چلی جائے تو کوئی بات نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کو آئی سی یو میں علاج کے بعد مکمل تسلی کر کے سیمی فائنل میں کھلایا گیا۔ محمد رضوان نے کہا تھا کہ پاکستان کے لئے جان بھی چلی جائے تو کونسی بڑی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دوسرے ممالک کے لوگوں نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس یونٹ کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ ٹورنامنٹ کے شروع سے لے کر آخر تک تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ حسن علی ہماری ٹیم کی جان ہیں اور بہت مثبت سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔ حسن علی وہ ہے جس نے پاکستان کو اکیلے چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فاسٹ باؤلر اپنی طاقت پوری ٹیم میں منتقل کرتا ہے۔ حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیم کو ٹف ٹائم دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی پر ایسا مشکل وقت آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑی کا تعلق جسم اور روح کا ہوتا ہے۔ی پاکستان ٹیم میں شاہین، بابر ،رضوان
شعیب ملک سمیت سب کھلاڑی ہی جانباز ہیں۔