سال 2024 کا حج
سعودی عرب نے اس سال 2024 کے حج کے لیے عازمین کی عمر سے پابندی اٹھا لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس خبر کی اطلاع ایک سعودی وزیر نے پیر کو کوویڈ19 سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے دوران دی۔
وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے ریاض میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حجاج کی تعداد کسی عمر کی حد کے بغیر کوویڈ سے پہلے کی طرح حج کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث داعش کے جنگجو مارے گئے، افغان ترجمان
یہ بھی پڑھیں | دنیا کے امیر ترین ممالک کون سے ہیں؟
اسلام کے پانچ ستون
حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے نو ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں کم از کم ایک دفعہ فرض ہے۔
اس سے پہلے سعودی حکومت کی جانب سے یہ پابندی تھی کہ حج کرنے والے کی کم از کم عمر 65 سال ہونا لازمی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کا مقصد عمرہ اور حج کی صلاحیت کو سالانہ 30 ملین تک بڑھانا اور 2030 تک 50 بلین ریال ( 13.32 بلین ڈالر) آمدنی حاصل کرنا ہے۔