اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کشمیر سینیٹ کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا

زوہیب علی خان by زوہیب علی خان
جولائی 27, 2020
in علاقائی خبریں
کشمیر-سینیٹ-کا-فیصلہ

کشمیر کا مسئلہ پچھلی کئی دہائیوں سے جوں کا توں باقی ہے۔ پچھلے دنوں چین کا کشمیری علاقے لداخ میں داخل ہونا اب صرف بھارت اور پاکستان کے علاوہ کئی اور حکومتوں کی دلچسپی کا باعث بن چکا ہے۔ جو حکومتیں اب تک مسئلہ کشمیر پر خاموش تماشائی بن کر بیٹھی تھیں اب انہوں نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔

حال ہی میں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت نیز چین اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مصالحت کروانے کی پیشکش کی ہے جس پر روس کے بھی کان کھڑے ہو گئے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ اب تین ممالک سے براہ راست جڑ کر رہ گیا ہے جبکہ پچھلے کئی ماہ سے وہاں جاری غیر قانونی لاک ڈاؤن اور غیر انسانی سلوک سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

باخبر زرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ گزشتہ ہفتے میں امریکہ اور کینیڈا کی جانب سے سرکاری طور پر رجسٹرڈ کشمیر گلوبل کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ہے جس میں کشمیر سینیٹ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کشمیریوں کی جانب سے اس سال 28 مارچ کو سینیٹ کے قیام کی خاطر کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث وہ ملتوی ہو گیا۔ جبکہ کشمیر گلوبل کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس التوا کی وجہ سے انہیں اس لاک ڈاؤن میں سینیٹ کے قیام کے لئے مزید کام کرنے کا موقع مل گیا اور اس سلسلے میں کشمیریوں سے ملاقاتیں، مشورے اور ہوم ورک کیا گیا۔ کشمیر گلوبل کونسل نے سینیٹ قیام کو مرحلہ وار تشکیل کرنے کا شیڈیول جاری کیا ہے جب کہ اس شیڈیول کے مطابق تیسرے مرحلے میں سینیٹ ارکان کو ڈیلاس کانفرنس کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ایم ڈی نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی سے وابستہ ایک عہدیدار نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار کشمیریوں نے درست سمت قدم اٹھائے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا انڈیا اس کشمیر گلوبل کونسل کو سرینگر جموں اور لداخ میں کانفرنسز منعقد کرنے کی اجازت دے گا؟ اسی طرح کیا پاکستان کی طرف سے کشمیر کونسل کو مظفر آباد اور گلگت میں کانفرنس منعقد کرنے کی اجازت ہو گی؟ 

کشمیر گلوبل کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کہا کہ اب ہمارا مسئلہ کسی ملک سے الحاق کا نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانے پر آ گیا ہے کشمیر کمیٹی اہنا مسئلہ خود اقوام عالم میں لڑے گی۔ 

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر صحافی ہیں جو ٹیکنالوجی اور کاروباری خبروں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی ویب سائٹس پر تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025
بھارت پاکستان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، کرکٹ شائقین مایوس

بھارت-پاکستان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، کرکٹ شائقین مایوس

مئی 9, 2025
پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

مئی 8, 2025
پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی اور 1 شہری شہید

پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی  اور 1 شہری شہید

مئی 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے