پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے قصور قرار دے دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ فرد نے واضح کیا کہ کرکٹر کا نام فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں "غلطی سے” شامل کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کے شالیمار تھانے نے متاثرہ کی وضاحت کے بعد کرکٹر کا نام (ایف آئی آر) سے ہٹا دیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف دسمبر میں اسلام آباد کے شالیمار تھانے میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | اسٹریلوی کھلاڑی پاکستان وزٹ کر کے عوام کو متاثر کر سکتے ہیں؛ عثمان خواجہ
پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں، لڑکی نے کہا تھا کہ یاسر کے دوست فرحان نے مبینہ طور پر بندوق کی نوک پر اس کے ساتھ زیادتی کی، اس کی فلم بنائی اور اسے ہراساں کیا۔
شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ جب میں نے واٹس ایپ پر یاسر سے رابطہ کیا اور اسے واقعے کے بارے میں بتایا تو اس نے میرا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ کم عمر لڑکیاں پسند کرتا ہے۔ تاہم اب اس کیس میں یاسر کو بےقصور قرار دے دیا گیا ہے۔