کرسٹیانو رونالڈو نے اس بار فٹبال کے میدان میں نہیں بلکہ یوٹیوب پر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے 21 اگست 2024 کو اپنا یوٹیوب چینل "UR Cristiano” لانچ کیا اور صرف 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ یہ ریکارڈ اس سے پہلے بلیک پنک کی جینی کم کے پاس تھا جنہوں نے سات گھنٹوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
رونالڈو کے چینل پر اب تک 19 ویڈیوز اپلوڈ ہو چکی ہیں جن میں ان کی فٹبال کیرئیر، نجی زندگی اور سعودی عرب میں قیام کے لمحات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، وہ سعودی عرب کے ریڈ سی پروجیکٹ کی تشہیر بھی کر رہے ہیں جسے انہوں نے ایک "رومانوی” مقام قرار دیا ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔