اپریل 20 2020: (جنرل رپورٹر) کراچی میں پولیس کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر وڈیو وائرل ہو گئی
تفصیلات کے مطابق ایک روز پہلے حکومت سندھ اور کراچی پولیس چیف نے ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب پولیس اور خاتون اور بچہ بھی ڈبل سواری نہیں کر سکتا- یاد رہے کہ اس سے پہلے پولیس صحافی اور خواتین کو ڈبل سواری سے استثناء حاصل تھا کہ جو کہ نئے نوٹیفیکیشن کے آنے کے بعد ختم کر دیا گیا
دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عوام نے پولیس کی گاڑی کو ڈبل سواری میں دیکھا تو وڈیو بنا کر خوب وائرل کی
اس واقعے سے متعلق پولیس آفیسرز کا کہنا ہے کہ اب تک شہر کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد شہریوں سمیت تین پولیس اہلکاروں کے بھی چالان کئے گئے ہیں- کوئی بھی قانون سے ماوراء نہیں ہے-پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ڈبل سواری پر پابندی کرنے کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پچھلے دنوں ڈبل سواری پر پولیس صحافیوں اور خواتیب کو دیا گیا استثنی واپس لے کر ڈبل سواری لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی تھی