اپریل 17 2020: (جنرل رپورٹر) سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا چھبیسواں روز ہے لیکن صرف پچھلے بیس دنوں میں چار ہزار سے زائد افراد کی گرفتاری کی خبر آئی ہے
پولیس زرائع کی تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورٰ کرنے پر صرف کراچی میں پچھلے بیس دنوں میں چار ہزار ست زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور کراچی پولیس ترجمان کے مطابق تئیس مارچ سے سولہ اپریل تک خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تیرہ سو سے زائد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ صرف پچھلے بیس دنوں میں چار ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور سولہ اپریل کے دن اسی سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں نیز اسی دن تین سو اکتالیس افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی
اس کے علاوہ مزید ستر سے زائد رکشے, دو گاڑیاں اور اسی سے زائد موٹرسائیکلوں کو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کیا گیا ہے
یاد ریے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی آمد کے بعد ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں صوبے کی پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر رہی ہے- تاہم پچھلے دو دن سے کئی صنعتیں کھولنے کے ساتھ ساتھ دیگر سخت قوانین میں نرمی دیکھنے کو ملی ہتاہم اب بھی غیر ضروری سفر پر پابندی عائد ہے