کاروبار میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے
فوری کامیابی کے لیے کوئی یقینی فارمولہ نہیں ہے لیکن آپ ان تجاویز سے اپنے کاروبار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ جب آپ پہلی بار اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں، تو آپ کا بنیادی مقصد اپنے برانڈ کو قائم کرنا اور بڑھانا شروع ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ یہ سب راتوں رات نہیں ہوتا ہے۔ ترقی ایک لمبا پراسس ہے جس کے لیے محنت، صبر اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ کاروبار میں دوسرے کاروباروں کو پیچھے چھوڑنے یا فوری کامیابی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ یا خفیہ طریقہ نہیں ہے۔
تاہم، بہت سے ایسے طریقے ہیں جو آپ کے کاروبار کو کامیابی تک پہنچا سکتے ہیں۔ آئیے کچِ تجاویز دیکھتے ہیں کہ جن کے زریعے آپ کاروبار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
کاروبار میں اضافہ کیسے کریں؟
اول۔ صحیح لوگوں کو صحیح وقت پہ نوکری دیں
اس سے پہلے کہ آپ اپنی کمپنی کی ترقی کی سپیڈ کے بارے میں سوچیں، آپ کو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک اچھی ٹیم ہائر کرنی چاہیے۔ کسی بھی کاروبار کی کامیابی کے لئے اچھی ٹیم سب سے اہم کردار ہوتا ہے۔
دوم۔ پہلے سے موجود گاہکوں کو عزت دیں
نئے گاہکوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے، اپنی توجہ ان بنیادی گاہکوں کی طرف مبذول کریں جو آپ کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ نئے کسٹمر کی تلاش مت کریں لیکن نئے کی تلاش میں پرانوں کو مت کھوئیں یا ان کی اہمیت کم مت کریں۔
یہ بھی پڑھیں | فائیور سے پیسے کیسے کمائیں؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کے 10 ٹاپ سٹارٹ اپس متعلق جانئے
سوم۔ اپنے رسک کو کم کریں
رسک کاروبار شروع کرنے اور بڑھانے کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ ہر چیز پر قابو پانا ناممکن ہے لیکن آپ کی کمپنی اور اس کی ترقی کے لیے اندرونی اور بیرونی خطرات کو محدود کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ اس کو پورا کرنے میں آپ کی مدد کرنے کا ایک اہم ذریعہ آپ کا بزنس انشورنس فراہم کنندہ ہے۔
چہارم۔ وقت کے ساتھ تبدیل ہوں
ایک خاصیت جو بہت سے کامیاب اسٹارٹ اپس میں مشترک ہوتی ہے وہ ہے مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ تیزی سے سمت بدلنے کی صلاحیت۔ آپ کی مصنوعات اور آپ کی کمپنی دونوں میں ترقی کے لیے اس کو وقت کے ساتھ تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ ایل ای ڈی کے زمانے میں آپ مونیٹر نہیں بیچ سکتے۔
پنجم۔ اپنے کسٹمر کے تجربے پر توجہ دیں۔
صارفین کے خیالات آپ کے کاروبار کو بنا یا توڑ سکتے ہیں۔ معیاری تجربات اور مصنوعات فراہم کریں اور کسٹمر سے فیڈ بیک لیں۔ جہاں کوئی کمی ہو اس کو دور کریں۔ یہ بہت ضروری ہے۔