اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کابل یونیورسٹی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، کم از کم 8 افراد زخمی

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 3, 2020
in معیشت کی خبریں
کابل

افغانستان کے دارالحکومت کے ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کابل یونیورسٹی میں آج پیر کے روز حملے ہوا جس میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 دہشتگرد یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے کم از کم 8 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 وزارت صحت کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے یونیورسٹی پر حملہ کیا ، گولیاں چلائیں اور طلبا کو بھگا   دیا۔ وزارت صحت کی نائب ترجمان معصومہ جعفری نے اے ایف پی کو بتایا کہ چار افراد کو اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن زخمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھئے | عمران خان پشاور میں 18 نومبر کو میگا سی پیک سٹی پراجیکٹ سٹی کا آغاز کریں گے

 زرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے یونیورسٹی داخلے کے بعد کابل یونیورسٹی کے طلباء ایک کمپاؤنڈ سے فرار ہوئے جبکہ انہیں دیواریں بھی پھلانگنی پڑیں۔ 

 حکام حملے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے نیز یونیورسٹی کی سمت کی تمام سڑکیں بند کردی ہیں۔ طالبان نے کہا کہ وہ اس میں شامل نہیں ہیں لیکن کئی سالوں کے دوران متعدد تعلیمی مراکز پر داعش کے شدت پسند گروہوں نے حملہ کیا ہے۔

  عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے بعد اساتذہ اور طلبہ کمپاؤنڈ سے باہر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔ وزارت اعلی تعلیم کے ترجمان ، حامد عبیدی نے اے ایف پی کو بتایا کہ  طلباء کو عمارت سے باہر نکالا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

حملے کا مشاہدہ کرنے والے طلبا میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی افراتفری مچ گئی۔ 23 سالہ فریڈون احمدی نے کہا کہ ہم اپنے کلاس رومز کے اندر تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ اچانک ہمیں یونیورسٹی کے اندر گولیوں کی بوچھاڑ کی آواز آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے کچھ طلبا بھاگ گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انھیں اور کئی دیگر طلباء کو بازیاب کروانے سے پہلے دو گھنٹے سے زیادہ محاصرہ کیا گیا تھا۔ اس نے خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ یہ ہماری زندگی کا آخری دن ہوسکتا ہے۔ لڑکے اور لڑکیاں چیخیں مار رہی تھیں ، دعا مانگ رہی تھیں اور مدد کے لئے رو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس یہ بیان کرنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہیں کہ آج کل ہم اپنی یونیورسٹی میں بندوق برداروں کے حملے سے کیسے زندہ بچ گئے ۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

یمن کے جنوب میں استحکام پورے خطے کے لیے کیوں اہم ہے

یمن کے جنوب میں استحکام پورے خطے کے لیے کیوں اہم ہے

دسمبر 15, 2025
200 روپے پرائز بانڈ 15 دسمبر 2025 : نتائج کی فہرست

200 روپے پرائز بانڈ 15 دسمبر 2025 : نتائج کی فہرست

دسمبر 15, 2025
پاکستان میں بائنانس ٹوکنائزیشن کی اجازت: 2 ارب ڈالر تک اثاثے ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ

پاکستان میں بائنانس ٹوکنائزیشن کی اجازت: 2 ارب ڈالر تک اثاثے ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ

دسمبر 13, 2025
آئی فون میں True Tone کیا ہے؟

آئی فون میں True Tone کیا ہے؟

دسمبر 13, 2025
لیپ ٹاپ ریفریش کرنے کا طریقہ: شارٹ کٹس، اسپیڈ اور سسٹم ری سیٹ

لیپ ٹاپ ریفریش کرنے کا طریقہ: شارٹ کٹس، اسپیڈ اور سسٹم ری سیٹ

دسمبر 13, 2025
NASA نے 100 سال میں سب سے طویل سورج گرہن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

NASA نے 100 سال میں سب سے طویل سورج گرہن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

دسمبر 12, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

یمن کے جنوب میں استحکام پورے خطے کے لیے کیوں اہم ہے

یمن کے جنوب میں استحکام پورے خطے کے لیے کیوں اہم ہے

دسمبر 15, 2025
200 روپے پرائز بانڈ 15 دسمبر 2025 : نتائج کی فہرست

200 روپے پرائز بانڈ 15 دسمبر 2025 : نتائج کی فہرست

دسمبر 15, 2025
پاکستان میں بائنانس ٹوکنائزیشن کی اجازت: 2 ارب ڈالر تک اثاثے ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ

پاکستان میں بائنانس ٹوکنائزیشن کی اجازت: 2 ارب ڈالر تک اثاثے ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ

دسمبر 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔