انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوا تو امریکی ڈالر176 روپے92 پیسے کا تھا جبکہ پورے دن کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں پچیس پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کمی کے بعد ڈالر176 روپے 67 پیسے پر کاروبار بند ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی دیکھی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | لوگوں کو بتائیں کہ کوئی مہنگائی نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مجموعی طور پر اعشاریہ 58 فیصد بہتر رہا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد مارکیٹ کا مجموعی حجم 5ارب87کروڑ55 لاکھ8ہزار714 ہو گیا ہے۔