چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان رواں سال شیڈیول تھا لیکن زرائع کے مطابق وہ ملتوی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے ملتوی ہونے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کو ختمی شکل دی جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس دورے کو ری شیڈیول کر دیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران دی تھی۔
چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے ری شیڈیول ہونے کا باضابطہ اعلان پاکستان میں موجود چینی سفیر یاد جنگ نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈیول کر دیا گیا ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔