کومت کے ان الزامات کے جواب میں کہ اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں، ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ یہ "پہلا” عدم اعتماد کا اقدام ہے جس میں کوئی شخص نا ووٹ خرید رہا ہے اور نہ ہی بیچ رہا ہے۔ یہ صرف پروپیگنڈہ ہے۔
چوہدری شجاعت نے یہ بھی کہا کہ وہ اخبارات اور ٹی وی میں دیکھ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے نوٹوں کے بنڈل تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ذکر کیا تھا کہ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کے بنڈل تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول بھٹو کی وزیر اعظم کو دھمکی
مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ حکومت ہمیشہ عوامی اجتماعات کو روکنے کی کوشش کرتی ہے اور یہ "پہلی بار” ہے کہ اپوزیشن اور حکومت ایک ہی معاملے پر ریلیاں نکال رہی ہیں۔ حکومت کے اعلان کے باعث اپوزیشن عوامی اجتماعات کے انعقاد پر اصرار کر رہی ہے۔
۔یں ایک بار پھر اپیل کر رہا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت اپنے عوامی اجتماعات کو موخر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مر گیا یا مارا گیا تو سب کو افسوس ہوگا۔
وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ اگر وہ عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں دس لاکھ لوگوں سے گزرنا پڑے گا۔ جب کوئی ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کرتا ہے تو 10 لاکھ یا 100 ملین کا ہجوم اسے نہیں روک سکتا ہے۔