پےاونیر نے حال ہی میں پاکستانی صارفین کے لیے اپنی فیس میں نمایاں اضافہ کیا ہے جو 20 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہو گا۔ اس نئے ڈھانچے کے تحت، لین دین کی فیس 3% ہو جائے گی اور ہر امریکی ڈالر کی ٹرانزیکشن پر $0.49 کا اضافی چارج بھی لاگو ہو گا۔
جبکہ دیگر کرنسیوں کے لیے فکسڈ فیس مختلف ہوگی جیسے 0.39 پاؤنڈ (GBP) اور 0.45 یورو (EUR)۔
یہ اضافہ خاص طور پر پاکستانی فری لانسرز کو متاثر کرے گا جو اپنی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے Payoneer پر انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں فری لانسنگ کی ایک بڑی مارکیٹ ہے اور اس فیس میں اضافے سے بہت سے پیشہ ور افراد متبادل ادائیگی کے طریقوں جیسے Wise یا Revolut کی طرف رجوع کرنے کا سوچ سکتے ہیں تاکہ زیادہ چارجز سے بچا جا سکے۔
صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ادائیگی کی حکمت عملیوں پر نظرثانی کریں اور وقت سے پہلے منصوبہ بندی کریں تاکہ اس نئے فیس ڈھانچے سے کم سے کم متاثر ہوں۔