پاکستانی عوام کو ایک اور دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 83.5 روپے اور 119 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہو گئی تھی جس وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کو ہفتے سے پیٹرول کی قیمت میں 83.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستانی فوج کے بیان کی مکمل تصدیق کرتے ہیں، امریکا
پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں قیمتوں میں اس بڑے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مجوزہ اضافہ جی ایس ٹی کے 70 فیصد اور 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔