جون 11 2020: (جنرل رپورٹر) پیرس کلب کی جانب سے پاکستان کو قرضوں کی اائیگی کے سلسلے میں ایک سال کا ریلیف دے دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پیرس کلب نے پاکستان سمیت دیگر 4 ممالک کو بھی قرضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ایک سال کی مہلے دے دی ہے جس کی وجہ کورونا وباء کے بگڑتے معاملات ہیں- پیرس کلب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرضہ قسط کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے ایک سال تک موخر کی گئی ہے
زرائع کے مطابق پاکستان کو اس سال 1.8 ارب ڈالر کی قرضہ ادائیگیوں کے سلسلے میں قسط کی سہولت ملی ہے-پیرس کلب نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جی ٹونٹی کے ممالک نے بھی پاکستان کو قرضہ میں ریلیف ملنے کی توثیق کی ہے– غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے زرائع کے مطابق پیرس کلب کی جانب سے پاکستان سمیت افریقی ممالک چاڈ, ایتھوپیا اور جمہوریہ کانگو کے قرضے بھی ایک سال تک موخر کر دئیے گئے ہیں
دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک اے ڈی پی کی جانب سے پاکستان کو کورونا معاملات کے سبب 50 کڑوڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے
جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ قرض غریبوں کی سہولت اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے لئے استعمال ہو سکے گا- اعلامیہ کے مطابق یہ رقم بجٹ سپورٹ کے سلسلے میں خرچ ہو سکے گی- صدر ایشیائی بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی ان مشکل حالات میں مکمل مدد کربے کا ارادہ رکھتے ہیں
واضح رہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک معاہدے میں دستخط ہو گئے ہیں جس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد دے گا