عمران خان ہفتہ کو آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان ہفتہ کو اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے۔ سینئر قیادت نے عمران خان کو پی ٹی آئی کے جاری لانگ مارچ کے بارے میں آگاہ کیا۔
حقیقی آزادی مارچ کو جاری رکھنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے لانگ مارچ کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کا جنگ اینڈ جیو گروپ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اشارہ
یہ بھی پڑھیں | آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے، چوہدری شجاعت
عمران خان ہفتہ کو اپنے خطاب میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے راولپنڈی میں داخلے سے متعلق شیڈول کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
قائد آباد کے تعلیمی اداروں میں آج تعطیل
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج خوشاب پہنچے گا۔ بڑے ہجوم کی آمد کے پیش نظر تعلیمی حکام نے تحصیل قائد آباد کے تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید برآں، ایجوکیشن اتھارٹی نے نور پور تھل تحصیل اور نوشہرہ کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔