ملتان سلطانز کے بلے باز شمرون ہیٹیمیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 2021 کی وجہ سے انہیں پاکستان کے خلاف اپنی قومی ٹیم کی ہوم سیریز کی تیاری میں مدد ملے گی۔
شمرون ہیٹیمیر نے پی ایس ایل 6 کی ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کو بتایا کہ میں خاص طور پر پاکستان کے باؤلرز کو دیکھنے اور تجربہ کرنے کا منتظر ہوں اور یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کس رفتار سے بولنگ کرتے ہیں اور وہ کیسے کھیلتے ہیں۔ ہوم سیریز کے دوران مجھے اندازہ ہوگا کہ باؤلرز کتنے تیز رفتار ہیں اور اس سے مجھے پاکستان کے خلاف اچھی طرح سے تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ شمرون ہیٹیمیر 2018 میں کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔ جولائی سے اگست کے دوران ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ، پاکستان 27 جولائی کو بارسلڈو کے شہر کینسنٹن اوول میں ہونے والے پہلے ٹی 20 کے ساتھ پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم عمران خان کو بڑے دعوے کرنے کی عادت ہے، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ میں باہر جاکر پی ایس ایل کے ارد گرد کے احساسات کو دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہوں اور پی ایس ایل سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کروں گا۔ کھلاڑی نے مزید کہا ک میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اچھی کرکٹ کھیل سکوں اور آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم ملتان کی کتنی مدد کرسکتے ہیں۔ ہم واقعی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے لئے 16 ٹیسٹ ، 45 ون ڈے اور 27 ٹی ٹونٹی کھیلنے والے ہیٹیمیر نے مزید کہا کہ میری تیاری جتنی ہوسکتی ہے میں اتنی ہی کروں گا اور میں اس معاملے میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔