پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے جمعہ کے روز پاکستان سپر لیگ (PSL) 10 کا شیڈول جاری کر دیا۔ ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 مئی 2025 تک جاری رہے گا اور چھ ٹیموں کے درمیان کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں دو ایلیمینیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق، پشاور 8 اپریل کو ایک نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا، جس کی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو کوالیفائر بھی شامل ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے۔
کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کرے گی۔
پی ایس ایل 10 میں تین ڈبل ہیڈر میچز بھی شامل ہوں گے، جن میں دو ہفتہ وار چھٹی کے دن (ہفتہ) اور ایک قومی تعطیل (یوم مزدور) کے موقع پر کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 10 کا مکمل شیڈول
اپریل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 12: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی
اپریل 13: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 14: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 15: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی
اپریل 16: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 18: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی
اپریل 19: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 20: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی
اپریل 21: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی
اپریل 22: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 23: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
اپریل 24: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
اپریل 25: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
اپریل 26: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
اپریل 27: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
اپریل 29: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
اپریل 30: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 1: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم؛ لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 2: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 3: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 4: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 5: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
مئی 7: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
مئی 8: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
مئی 9: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
مئی 10: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
مئی 13: کوالیفائر 1، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
مئی 14: ایلیمینیٹر 1، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 16: ایلیمینیٹر 2، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
مئی 18: فائنل، قذافی اسٹیڈیم، لاہور