اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پولیس نے سندھ میں اعظم سواتی کے خلاف دائر کیس واپس لے لیا

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
دسمبر 15, 2022
in علاقائی خبریں
اعظم سواتی کے خلاف دائر کیس

سندھ پولیس نے اعظم سواتی کے خلاف دائر کیس واپس لے لئے

سندھ پولیس نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور کشمور اضلاع میں درج مقدمات واپس لے لئے ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل عبدالرؤف کورائی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی کینسل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

 انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے حکم پر صوبے کے تین اضلاع میں پولیس نے مقدمات بند کر دئیے ہیں۔

اعظم سواتی کو دوبارہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیے جانے کا امکان

 توقع ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج جلد ہی پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے اور اعظم سواتی کو دوبارہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں | بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری

یہ بھی پڑھیں | کراچی کے بہترین سکولز کون سے ہیں؟

اعظم  سواتی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج نصیر آباد کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی

 پی ٹی آئی رہنما کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے 27 نومبر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ 

اس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج کیے گئے۔ تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے تمام مقدمات کو کالعدم قرار دے دیا تھا جبکہ سندھ پولیس نے انہیں گزشتہ ہفتے کوئٹہ سے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈاکوؤں نے کراچی میں گاڑیاں چھیننے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

جولائی 9, 2025
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

جولائی 9, 2025
پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

جولائی 9, 2025
واپڈا کا بل آن لائن چیک کرنے اور ادائیگی کے آسان طریقے

واپڈا کا بل آن لائن چیک کرنے اور ادائیگی کے آسان طریقے

جولائی 8, 2025
بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا 

بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا 

جولائی 8, 2025
سویڈن نے پاکستان میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کر دیں

سویڈن نے پاکستان میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کر دیں

جولائی 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

جولائی 9, 2025
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

جولائی 9, 2025
پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

جولائی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔