تشدد کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل
حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر کارروائی کے دوران لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائے گی۔
ایک پریس کانفرنس میں، پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر مستقبل میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تو افسران برابر کا جواب دیں گے۔
پنجاب پولیس کا زمان پارک سے اسلحہ ملنے کا دعوی
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کا اپنی رہائش گاہ میں آپریشن کرنے والے ہر آفیسر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اسے عمران خان کے گھر سے اسلحہ اور پیٹرول بم ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال کو سنبھالنے میں صبر کا مظاہرہ کیا لیکن اب سے، پولیس کسی بھی بدسلوکی کا برابر کی طاقت سے جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی کیونکہ افسران زمان پارک میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔