پنجاب فلور ملز کا پیر سے ہڑتال
پنجاب فلور ملز کا پیر سے ہڑتال کرنے کا اعلان
پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب محکمہ خوراک کی جانب سے 100 سے زائد فلور ملوں کے گندم کوٹہ کی معطلی کے خلاف پیر سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے گندم کا کوٹہ معطل کرنے کے اقدام کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک پنجاب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ فلور ملز کو پیر سے سرکاری کوٹے سے گندم نہیں ملے گی۔
.یہ بھی پڑھیں | سی ٹی ڈی کا شمالی وزیرستان میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
.یہ بھی پڑھیں | سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت دوبارہ شروع
ہڑتال کے دوران مارکیٹ میں گندم کی سپلائی متاثر
پنجاب فلور ملز کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہڑتال کے دوران مارکیٹ میں گندم کی سپلائی متاثر ہوگی۔
مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں 10 فلور مل مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
گندم کے کوٹے اور درآمد میں اضافے
اس سے قبل گندم کے کوٹے اور درآمد میں اضافے کے بعد پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 1200 روپے فی من کمی ہوئی تھی۔
مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق فی من گندم کی قیمت 5200 روپے سے کم ہوکر 4000 روپے ہوگئی۔ ۔
یاد رہے کہ 1200 روپے فی من کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم کی قیمت 130 سے کم ہو کر 100 روپے پر آگئی ہے۔