اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکسستان کو یقین دلاتے ہیں کہ اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں، طالبان

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
ستمبر 5, 2021
in قومی نیوز
Pakistan can rest assured it will not have any threat from Afghanistan Zabihullah Mujahid

 طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعہ کو کہا ہے کہ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ 

اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس سے آن لائن  خطاب کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ افغانستان کو امید ہے کہ افغان قوم کے لیے پاکستان کی کوششیں اور دوطرفہ تجارت جاری رہے گی۔ 

 ترجمان نے کہا کہ افغانستان افغان عوام کے لیے پاکستان کی دیرینہ شراکت کو سراہتا ہے۔ 

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پچھلے ہفتے جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ” میں انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا مسئلہ پاکستان حکومت کا ہے افغانستان کا نہیں۔ شو کے میزبان سلیم صافی نے ترجمان سے پوچھا کہ کیا طالبان ٹی ٹی پی سے بات کریں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نا کریں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل کی حکومت اس بارے میں واضح کہے گی۔ تاہم ، ہمارا اصولی موقف یہ ہے کہ ہم کسی دوسرے کے ملک میں امن کو تباہ کرنے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا 

انہوں نے کہا کہ اگر ٹی ٹی پی افغان طالبان کو اپنا لیڈر مانتی ہے تو انہیں ان کی بات ماننی پڑے گی ، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا

 طالبان ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے مسئلے  سے پاکستان کو نمٹنا ہو گا ، افغانستان کو نہیں۔ یہ پاکستان پر منحصر ہے ، اور پاکستانی علماء اور مذہبی شخصیات پر اس کا دارومدار ہے کہ وہ طالبان کے غلط درست کا فیصلہ کریں۔ 

کانفرنس میں ترجمان طالبان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی ہیک) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری کی توسیع ، جو اسے افغانستان سے جوڑتی ہے ، بہت اہم ہے۔ 

 جمعرات کو اطالوی اشاعت لا ریپبلیکا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کا معاشی مستقبل بنیادی طور پر چین کے ہاتھوں میں ہے کیونکہ اس نے جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین ہمارا سب سے اہم شراکت دار ہے اور ہمارے لیے ایک بنیادی اور غیر معمولی موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حالیہ خبریں

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 20, 2025
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

جولائی 18, 2025
ریاٹ 2025 پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

ریاٹ 2025: پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

جولائی 18, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 20, 2025
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔