پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کویت نے ایک بار پھر پاکستانی کارکنوں کے لیے ویزہ پالیسی بحال کر دی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC) جو وزارتِ اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے تحت کام کرتی ہے نے اس موقع پر نئی نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیش رفت پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے کیونکہ کویت کی لیبر مارکیٹ تجربہ کار اور ماہر کارکنوں کو بھرتی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کاروبار دوست پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص طور پر پاکستان سے افرادی قوت کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
ان نوکریوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:
عمر 35 سال سے کم ہو
ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری ہو
انگریزی زبان پر عبور (عربی زبان جاننے والوں کو ترجیح دی جائے گی)
بہترین کسٹمر سروس کی صلاحیت
ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز میں 3 سے 5 سال کا تجربہ (Agility یا Sea Gold جیسی کمپنیوں میں کام کا تجربہ ترجیحی ہو گا)
کسی خلیجی ملک (GCC) میں کام کا تجربہ اضافی فائدہ دے گا
درخواست دینے کا طریقہ
او ای سی کے آفیشل جاب پورٹل پر جائیں۔
فہرست میں سے مطلوبہ نوکری منتخب کریں۔
آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
500 روپے کا بینک چالان بنائیں اور جمع کروائیں۔
تمام مطلوبہ دستاویزات اور چالان رسید اپ لوڈ کریں۔
اپنی درخواست 15 اگست 2025 سے پہلے جمع کرائیں۔
یہ بھرتی مہم کویت کی اس نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ پاکستانی ماہرین کو اپنی بڑھتی ہوئی معیشت میں کام کرنے اور آگے بڑھنے کا موقع دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس