جون 12 2020: (جنرل رپورٹر) جارج فلائیڈ کی بےگناہی کی موت کے بعد دنیا بھر میں اس کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور لوگ جارج کو خراج عقیدت پہش لر رہے ہیں- ایسے میں ایک پاکستانی ٹرک آرٹسٹ نے بھی جارج فلائیڈ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے
ٹرک آرٹیسٹ حیدر علی کا تعلق شہر کراچی سے ہے اور سیاہ فاموں کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے انہوں نے ایک خوبصورت پینٹنگ کی ہیں جس میں جارج فلائیڈ کی تصویر اور سیاہ فاموں کے حق میں نعرے درج ہیں
آرٹیسٹ حیدر علی نے جارج فلائیڈ کی پینٹنگ کے ساتھ موجودہ صورتحال سے ملتا ہوا ایک گانے کا شعر بھی لکھا:
گوروں کی نا کالوں کی
یہ دل ہے دنیا والوں کی
مزید لکھا:
ہم کالے ہیں تو کیا ہوا
دل والے ہیں
جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے والے آرٹیسٹ حیدر علی کا کہنا ہے کہ اس کی یہ پینٹنگ صرف جارج کے حق میں نہیں بلکہ ہر اس شخص کے حق میں ہے جو ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرتا ہے– انہوں نے مزید کہا کہ سیاہ رنگ کو کائنات میں ایک خاص حیثیت حاصل ہے ہم لوگ سیاہ آسمان کی وجہ سے ہی تارے دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں- دنیا کا ہر آرٹیسٹ سیاہ رنگ کی اہمیت کو سمجھتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کا درجہ اللہ کے ہاں برابر ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب گورا ہو یا کالا اور یہی ہمارا مذہب اسلام کہتا ہے البتہ تقوی و پرہیزگاری الگ معاملہ ہے- اسلام ہمیں مساوات کا درس دیتا ہے
حیدر علی نے کہا کہ مجھے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی یاد ہیں میں انہیں بھولا نہیں ہوں جارج کے آرٹ ورک سے مجھے کشمیری اور فلسطینی بھی یاد آ گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے لوگ خوف کے سایوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کے لئے بھی آواز بلند کریں