پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ
امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ مان لیا، امریکہ کا یوٹرن؟
امریکہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسے پاکستان پر یقین ہے کہ اس کے پاس ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے۔ اس نے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں صدر جو بائیڈن کے آف دی کف ریمارکس سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے سفیر مسعود خان اور قونصلر ڈیرک چولیٹ کے درمیان ملاقات کے فوراً بعد واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے عزم اور جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر پراعتماد ہے۔
صدر بائیڈن کے ریمارکس پر احتجاج
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ایک سینئر مشیر چولیٹ نے اس ملاقات کی خبر کو سب سے پہلے بریک کیا جو کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے صدر بائیڈن کے ریمارکس پر احتجاج کے لیے اسلام آباد میں امریکی سفیر کو طلب کرنے کے چند دن بعد سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان اس ہفتے ممکنہ طور پر ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائے گا
یہ بھی پڑھیں | عطیہ دینے کے وعدوں اور سیلاب سے متعلق اصل امداد میں بڑا فرق ہے، اقوام متحدہ
امریکہ اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری پر تبادلہ خیال
سینئیر مشیر چولٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی جس میں امریکہ اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہمارے عوام کے فائدے کے لیے صحت، زراعت، تعلیم، کاروبار، توانائی اور بہت سے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پر بات ہوئی۔
پاکستانی سفارت خانے
کونسلر کی ٹویٹ نے پاکستانی سفارت خانے کو ایک پریس ریلیز میں میٹنگ کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جس میں نہ صرف چولیٹ کا بیان مستعار لیا گیا تھا بلکہ روزانہ کی نیوز بریفنگ کے مواد کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
سفیر خان نے ایک ٹویٹ بھی پوسٹ کیا اور کونسلر چولیٹ کا ان کے تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ پاکستان امریکہ تعلقات میں مزید لچک پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اعتماد کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے