پاکستانی فینز کی دعائیں رنگ لے آئیں، انڈیا کے ساتھ نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ ہارنے کے بعد امریکہ کی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ گر گیا۔
بدھ کے روز نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ اے کے اہم میچ میں جب بھارت اور امریکہ نے کھیل کا آغاز کیا تو امریکہ کا نیٹ رن ریٹ 0.626+ تھا۔ میچ ہارنے کے بعد امریکہ کا نیٹ رن ریٹ 0.127+ رہ گیا ہے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ کینیڈا سے میچ جیتنے کے بعد 0.191+ ہے۔
پاکستان کو آئی سی سی سپر ایٹ کے مرحلہ میں پہنچنے کے لئے اپنا آئر لینڈ کے ساتھ آخری میچ جیتنے کے ساتھ 14 جون کو امریکہ کے آئرلینڈ کے ساتھ اپنا آخری گروپ میچ ہارنے کا انتظار کرنا ہے جو سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں ہو گا۔ پاکستان کا آئرلینڈ کے ساتھ آخری گروپ میچ 16 جون کو ہو گا۔ یہ میچ بھی سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک کی وکٹ پر ہو گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہارے ہیں۔
اب پوائنٹس ٹیبل میں انڈیا پہلے نمبر پر ہے اور اس نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ دوسرے نمبر پر امریکہ اور تیسرے نمبر پر پاکستان ہے۔ جبکہ کینیڈا چوتھے اور آئرلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔