پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس جیت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹویٹر (ایکس) پر، شاہد آفریدی نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دینے پر مین پاکستانی ٹیم کی تعریف کی۔ شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بلے باز فخر زمان کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ شاباش ٹیم! نالخصوص جس طرح رضوان اور فخر نے کھیلا۔
شاہدآفریدی نے کہا کہ ٹیم کو ورلڈ کپ میں ایک جیسی سوچ اور اسی طرح کے اسٹرائیک ریٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل میچوں میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے کہ سیریز کا فائنل 14 اپریل کو اسی مقام پر ہوگا۔