پاکستان کا امدادی جہاز شام پہنچ گیا
پاکستان نیوی کا جہاز شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لے کر پیر کو شام پہنچ گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 28 فروری کو پی این ایس نصر کے ذریعے پہلا سمندری کارگو روانہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پنجاب حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا
امدادی سامان میں کیا کچھ شامل ہے؟
اس میں لکھا گیا ہے کہ اس کھیپ میں کمبل، جنریٹر، خشک راشن، دوائیں اور زلزلے سے متاثرہ شام کے لیے کپڑے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مزید بتایا کہ شام میں امدادی سامان اتارنے کے بعد جہاز ترکی کی طرف روانہ ہو جائے گا۔
شام کی بحریہ کے سینئر ترین کمانڈر، وزیر تعلیم اور لطاکیہ کے گورنر اور شام میں پاکستان کے سفیر ایئر مارشل (ر) شاہد اختر نے جہاز کا استقبال کیا۔
خصوصی تقریب کے شرکاء نے پاکستانی قوم کے لیے اظہار تشکر کے لیے ترانے بجائے۔