پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے شعبے میں بڑی ترقی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان میں گوگل والیٹ اب یہاں دستیاب ہے۔ یہ ایک جدید ایپ ہے جو صارفین کو آسان، تیز اور محفوظ طور طریقوں سے پیسوں کی ادائیگی کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ گوگل والیٹ کیا چیز ہے، اسں کو ہم کیسے استعمال کر سکتے ہے، گوگل والیٹ میں کن بینکوں کے کارڈ کام کریں گے اور صارفین کو اس کے کیا فوائد ہوں گے۔
گوگل والیٹ کیا ہے؟
گوگل والیٹ ایک ڈیجیٹل والٹ (آن لائن بٹوا) ہے جو صارفین کو ان کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو ایپ میں محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے کانٹیکٹ لیس پیمنٹ (بغیر کارڈ لگائے ادائیگی) آرام سے کر سکتے ہیں۔
گوگل والیٹ کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
- پلے اسٹور سے گوگل والیٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- یا پھر گوگل والیٹ کی (اے پی کے) کی فائل ڈاؤن لوڈ کریں
- اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔
- سا میں اپنے بینک کا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ایڈ کریں۔
- پیمنٹ کے لیے اپنے فون کو (پی او ایس) مشین کے قریب لے جائیں۔
- کامیاب ادائیگی کے بعد آپ کو تصدیقی نوٹیفکیشن ملے گا۔
ضرور پڑھیں: المناک مسیسیپی میڈیکل ہیلی کاپٹر حادثے نے تین جانیں لے لیں، مکمل جایۓ
گوگل والیٹ کون سے بینک کے کارڈز کو سپورٹ کرتا ہیں؟
پاکستان میں درج ذیل بینکوں کے کارڈز گوگل والیٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں:
- جیزکیش بینک
- ایم سی بی بینک
- دی بینک آف پنجاب
- میزان بینک
گوگل والیٹ کے فوائد
- محفوظ ادائیگی: کارڈ کی تفصیلات وغیرہ محفوظ رہتی ہیں۔
- آسانی: بٹوے یا کارڈ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
- تیز رفتار: گوگل والیٹ کی وجہ سے چند سیکنڈز میں ادائیگی مکمل ہو جاتی ہے۔
- عالمی سطح پر قبولیت: گوگل والیٹ دنیا بھر میں آرام سکون سے استعمال ہو سکتا ہے۔
- پاکستان میں گوگل والیٹ کا آنا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے، جو ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جارہی ہے ۔