15 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 33 افراد کی جان لے لی-یاد رہے کہ یہ اب تک کی چوبیس گھنٹوں کے اندر ہونے والی اموات میں سب سے بڑی تعداد ہے
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 13،700 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1،430 کنفرم کیسز نکلے جبکہ اسی دورن 33 افراد زندگی کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھے
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے تقریبا 344،450 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 37،218 کرونا کے مریض (کنفرم کیسز) نکلے ہیں- گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس آگاہی کے متعلق ویب سائٹ پر دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 803 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 44 کی حالت خطرے میں ہے- مزید برآں یہ کہ اب تک 10،155 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے
اگر ہم صوبہ کے لحاظ سے جائزہ لیں تو گورنمنٹ آف پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13،914کیسز ہیں جبکہ سندھ میں 14،099, خیبرپختونخواہ میں 5،423, آزاد جموں کشمیر میں 105 , گلگت بلستان میں 501 اور بلوچستان میں 2،310 کیسز ہیں
دیکھا جائے تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے- ایک طرف کرونا کا خوف تو دوسری جانب ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے بھوک اور غربت بھی اہم.مسئلہ کے طور پر ایک بار اجاگر ہونے لگی ہے-تاہم تجزیہ نگار اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کرونا وائرس نے ایشیاء کے ممالک کو کم متاثر کیا ہے بنسبت یورپ کے- تاہم پاکستان اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف آ رہا ہے جس سے کاروباری طبقہ کو کچھ ریلیف ملے گا-یاد رہے کہ یہ تمام معلومات گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس سے آگاہی مہم کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے