امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں 1446 ہجری سال کا آغاز 7 جولائی 2024 کو ہو گا۔ محرم الحرام نئے ہھری سال کا پہلا مہینہ ہوتا ہے جسے اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔
محرم الحرام میں مسلمان عاشورہ کا دن مناتے ہیں جو کہ واقعہ کربلا کے تناظر میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ عاشورہ کا دن ہر محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے جب کربلا کی جنگ میں امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہوئی۔
پاکستان میں عاشورہ کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟
پاکستان میں حکومت پہلے ہی عاشورہ کے موقع پر لگاتار دو عام تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ یہ تعطیلات 9 اور 10 محرم کو مقرر کی گئی ہیں۔ تاہم ان تعطیلات کی صحیح تاریخیں محرم کا چاند دیکھنے کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر منحصر ہیں۔
اگر 6 جولائی کی شام کو چاند نظر آ گیا تو یکم محرم 7 جولائی کو ہو گی اور عاشورہ کی تعطیلات 15 اور 16 جولائی کو پیر اور منگل کو ہوں گی۔
اسی طرح اگر نیا اسلامی سال 8 جولائی کو شروع ہوتا ہے، تو عاشورہ 16 اور 17 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی جو کہ بالترتیب منگل اور بدھ ہیں۔