پاکستان میں بیرون ملک اسکالرشپ کیسے حاصل کریں؟
پاکستان میں بیرون ملک اسکالرشپ حاصل کرنا تقریبا ہر طالب علم کا خواب ہے لیکن بہت کم طالب علم اس متعلق معلومات رکھتے ہیں۔ اس لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ اسکالرشپ کی تلاش میں آپ کی مدد کریں۔ آئیے اس متعلق جانتے ہیں۔
سکالر شپ کا حصول اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی تعلیم کیا ہے اور آپ کہاں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ایسا ہوتا ہے جس کو دیکھ کو درست فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ سکالر شپ کے اہل ہیں یا نہیں تاہم ہم آپ کو بتائیں گے کہ بنیادی طور پر اگر آپ سکالر شپ کی تلاش میں ہیں تو آپ کو کیا کرنا ہے۔
بیرون ملک اسکالرشپ کے حصول کے لیے پہلا قدم۔
سرچ کریں، تلاش کریں کہ جن اداروں کے لیے آپ درخواست دے رہے ہیں۔ ان سے رابطہ کرکے ملک کے لیے مخصوص سکالر شپ ڈھونڈیں۔ متعلقہ ادارے کی ویب سائٹ سے معلوم کریں کہ آیا یونیورسٹی سے براہِ راست کسی مضمون کے لیے اسکالرشپ دستیاب بھی ہے یا نہیں۔ اس متعلق متعلقہ ادارے کو ای میل بھی کی جا سکتی ہے۔
دوسرا قدم: دیکھیں کیا آپ کوالیفائی کرتے ہیں؟
ایک بار جب آپ دیکھیں کہ آپ کا متعلقہ ادارہ سکالر شپ فراہم کر رہا ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسکالرشپ کے لئے اہل ہیں۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جب تک کہ آپ معیار پر پورا نہ اتریں۔ اس لیے پہلے خود کو چیک کریں اور پھر درخواست جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں | عباسی شہید ہسپتال میں دوائیوں کی کمی
یہ بھی پڑھیں | سینٹورس مال میں آگ کیوں لگی؟ سات رکنی کمیٹی تشکیل
تیسرا قدم: تحقیق کریں۔
جب آپ کو کوئی اسکالرشپ مل جائے جس کے لیے آپ اہل ہیں، تو یہ اسکالرشپ اور اس کے فراہم کنندہ کے بارے میں تحقیق شروع کریں۔ معلوم کریں کہ ان کو کس قسم کے طالب علم کی ضرورت ہے۔ کیا وہ ایسے نوجوان درخواست دہندگان میں دلچسپی رکھتے ہیں جو کاروباری ذہن رکھتے ہیں یا شاید وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہوں جو کسی خاص خیراتی ادارے کے ساتھ قریب سے منسلک ہو۔ اس قسم کے حقائق کو تلاش کرنا بہت فائدہ مند ہے۔
چوتھا قدم: خود کو اہل ثابت کریں۔
اب وقت ہے کہ آپ پراثر طریقے سے درخواست فارم بھریں۔ یہ اس وقت کرنا ہے جب آپ اپنی تحقیق مکمل کر لیں۔ اسے ایک چیک لسٹ کے طور پر استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسکالرشپ فراہم کنندہ کی تلاش میں موجود ہر چیز کو نشان زد کریں اور ثبوت کے ساتھ جو چیزیں متعلقہ ادارے کو چاہیے، وہ فراہم کریں۔
ایک سے زیادہ جگہ اپلائی کریں۔
آپ جس پہلی اسکالرشپ کے لیے درخواست دیتے ہیں وہ ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اس لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اداروں کے لیے درخواست دینا اچھا ہے۔ اپنی تمام امیدیں بڑی اسکالرشپ پر مت رکھیں کیونکہ یہ سخت مشکل ہے تاہم ناممکن نہیں۔ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ صرف چند اسکالرشپس ہیں جو آپ کی ٹیوشن فیس اور رہنے کے اخراجات کو پورا کریں گی۔