عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 روز کی کمی کا رجحان رہا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 730 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اج اچانک سے ہی سونے کی قیمت میں ایک حیرت انگیز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں آج فی تولہ سونا کی قیمت میں5,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت15000 2 روپے پر آکر رکی ۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 600 روپے اضافے سے 2,15000 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1,911 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 30 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں | سائفر کیس میں عدالت عمران خان کی درخواست ضمانت کی الگ سے سماعت کرے گی۔
پاکستان میں حال ہی میں جاری سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، افراط زر کی بلند شرح اور کرنسی کی قدر میں کمی کے پیش نظر لوگ سونا پر سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن اچانک اس اضافے کے بعد اس سرمایہ کاری کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے.