پاکستانی سیلرز اب ایمازون اکاؤنٹس بنا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان باضابطہ طور پر ایمیزون کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
انڈیویجوئل یا پروفیشنل سیلر کے طور پر شامل ہوں:
اپنی پسند کا ایک مناسب پلان منتخب کریں۔ اپنے سیلر اکاؤنٹ کے لیے اپنا ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔ اس کے بعد آپ "ایک نیا اکاؤنٹ بنائیں” کے آپشن پر کلک کریں۔ اگر آپ کے پاس پرانا/موجودہ اکاؤنٹ ہے، تو آپ اس کے ساتھ لاگ ان کر سکتے ہیں ورنہ نیا بنا سکتے ہیں۔
او ٹی پی تصدیق:
اس کے بعد آپ کو ایمیزون کے ذریعہ تیار کردہ ایک وقتی پاس ورڈ (او ٹی پی) اینٹر کرنے کا اختیار ملے گا جو آپ کے پہلے فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔ یہ آپ کے ای میل کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بعد "اپنا ایمیزون اکاؤنٹ بنائیں” بٹن پر کلک کریں۔
بزنس لوکیشن اور بزنس اقسام:
اگلا مرحلہ اپنی ذاتی تفصیلات کو انٹر کرنا ہے اور یہ ایک بہت اہم مرحلہ ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے آپشنز کو احتیاط سے فل کرنا ہے۔
اول۔ بزنس لوکیشن وہ ملک ہے جہاں آپ کا کاروبار کام کرے گا۔
دوم۔ بزنس کی قسم: یہاں آپ کو دیے گئے اختیارات میں سے اپنے کاروباری ادارے کا انتخاب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
عوامی ملکیت کا کاروبار
سرکاری کاروبار
نجی ملکیت کا کاروبار
چیریٹی
کوئی نہیں، میں اینڈیویجوئل ہوں
سوم۔آپ کا پورا نام
یہاں توجہ دیں اور نام درست لکھیں جو آپ کے ڈاکومینٹس پہ ہے۔
اگلا بٹن پر کلک کریں جو کہتا ہے "اتفاق کریں اور جاری رکھیں”۔ یہ آپ کو اگلے مرحلے پر لے جائے گا۔
مرحلہ 1 – ذاتی معلومات پر کریں
مرحلہ 2 – مارکیٹ پلیس منتخب کریں۔
‘انفرادی معلومات’ سیکشن کی تکمیل کے بعد،
زبانوں کے نیچے والے باکس کو چیک کریں اور وہ جگہ منتخب کریں جہاں آپ اپنی مصنوعات فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دراصل ایمیزون اسٹور کے مقام کا حوالہ دیتا ہے (جیسے ایمازون یو کے یا ایمازون دبئی وغیرہ)۔
مرحلہ 3 – بلنگ کی معلومات کے ذریعے تصدیق
آپ کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات درست ہونی چاہیے۔
مرحلہ 4 – اسٹور/پروڈکٹ کے لیے معلومات
مرحلہ 3 کی تکمیل جو کہ توثیق کا مرحلہ ہے آپ کو آپ کے ایمازون اسٹور اور آپ کی فروخت کی جانے والی مصنوعات سے متعلق چند سوالات کی طرف لے جائے گا۔
مرحلہ 5 – ایمیزون کے ذریعہ ایڈریس کی توثیق
پچھلے مراحل کو مکمل کرنے اور اپنی معلومات کی تصدیق کروانے کے بعد، آپ سے کاروباری ایڈریس کی تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔