اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باضابطہ نوٹس دینے کا فیصلہ

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
مئی 2, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں, قومی نیوز
پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باضابطہ نوٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان پر باضابطہ ردعمل دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس معاملے پر تمام قانونی اور آئینی مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے مشترکہ طور پر ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں بھارت کو ایک سفارتی نوٹس بھیجنے کا امکان ہے۔

یہ نوٹس بھارت سے مطالبہ کرے گا کہ وہ معاہدے کی معطلی کے فیصلے کی واضح اور قانونی وضاحت فراہم کرے کیونکہ پاکستان اس اقدام کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس معاملے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ بھارت کی  جارحیت کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے اور پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر مزید مضبوط کیا جا سکے۔

ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ "اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان اپنا مؤقف مؤثر انداز میں قانونی اور اخلاقی دلائل کے ساتھ پیش کرے اور بھارت کے اقدامات کو عالمی برادری کے سامنے واضح طور پر رکھے۔”

انڈس کمیشن کے حکام پرامید ہیں کہ پاکستان اس معاملے میں قانونی طور پر مضبوط مؤقف رکھتا ہے اور یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ عالمی دباؤ بھارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد جسے پاکستان ایک جعلی آپریشن قرار دیتا ہے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :  سندہ طاس معاہدہ کیا ہے؟ اور اس کی موجودہ صورتحال

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی؛ چوہدری شجاعت
ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 20, 2025
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025
پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

پاکستانی شہری بحرین کا ای ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

جولائی 18, 2025
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: عمر امین کی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شمولیت

جولائی 18, 2025
ریاٹ 2025 پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

ریاٹ 2025: پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے برطانیہ پہنچ گئے

جولائی 18, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

پاکستان میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 20, 2025
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جولائی 19, 2025
گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس: پانچ نجی کمپنیوں کی تجاویز

جولائی 19, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔