پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے حالیہ دنوں میں شدید مندی کا سامنا کیا ہے جو کہ کے ایس ای 100 انڈیکس 3,506 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے ساتھ گر کر 45,000 کی سطح سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ کمی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال اور ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا نتیجہ ہے۔
سیاسی عدم استحکام اور بڑھتے ہوئے خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔ بی ایم آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت کا اپنی مدت مکمل کرنا مشکل نظر آتا ہےبجس سے مارکیٹ میں مزید خوف پیدا ہوا ہے۔
اس کمی کے دوران زیادہ تر نقصان بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزر، اور ٹیکسٹائل سیکٹرز کو ہوا۔ سرمایہ کاروں نے غیر یقینی کی صورتحال میں اپنے حصص فروخت کر دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار ہوئی۔
وزیر خزانہ نے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا وعدہ کیا ہےبلیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا۔
مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق، انڈیکس میں تیزی سے گراوٹ کی ایک وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔