وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاک چین تعلقات دباؤ کے باوجود تبدیل نہیں ہوں گے اور برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور ہم جابندار نہیں ہیں۔ پاک چین تعلقات نا صرف حکومتی سطح پر ہیں جبکہ عوامی سطح پر بھی ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ ہے لہذا مغربی ممالک کا پاکستان پر چین کے حوالے سے دباؤ ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دباؤ کے باوجود چین سے تعلقات برقرار رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | بینک آن لائن ٹرانسفروں کے معاملے پر قابو پائے گئے ہیں ، اسٹیٹ بینک ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ
انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے جس میں بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں لیکن پاکستان کو چین کے خلاف ابھارنا زیادتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ بہت نامناسب بات ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کیا جائے یا امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے دباؤ ڈالا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ویکسین فراہمی میں چین کی پاکستان کو مدد کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کا پاکستان کے لئے تعاون پاکستان کی انسداد کوویڈ19 کی کوششوں کو تیز کرے گا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کےلیے کوششیں جاری رہیں گی۔