ٹویٹر لوگو کی جگہ سفید "ایکس” لگا دیا گیا
ایلون مسک نے گزشتہ روز پیر کو ٹویٹر کے لوگو کو ختم کر کے سفید رنگ میں انگریزی حرف "ایکس” کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے۔
ایلون مسک اور کمپنی کی نئی چیف ایگزیکٹیو لنڈا یاکارینو نے اتوار کو دوبارہ برانڈنگ کا اعلان کیا تھا۔ نو ماہ قبل ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر سنبھالنے کے بعد ٹویٹر کے نیلے پرندے والے مشہور لوگو کو ختم کر دیا گیا ہے۔
ایلون مسک کی خلائی کمپنی کو سپیس ایکس کہا جاتا ہے اور ٹوئٹر کی بنیادی کمپنی کو اس سال کے شروع میں "ایکس” کر دیا گیا تھا۔ ایکون مسک نے لوگو کو "کم سے کم آرٹ ڈیکو” کے طور پر بیان کیا اور اپنے ٹویٹر بائیو کو "ایکس ڈاٹ کام” پر اپ ڈیٹ کر دیا ہے جو اب ٹویٹر ڈاٹ کام پر ری ڈائریکٹ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں |انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ سائٹ کی نئی شناخت کے تحت، اس کی پوسٹ کو "ایک ایکس” کہا جائے گا۔