ٹوئٹر کی تھریڈز ایپ پر قانونی کارروائی کی دھمکی
ٹویٹر اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی حریف ایپ تھریڈز پر میٹا کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے تھریڈز بدھ کو لانچ کی گئی جو کہ ٹویٹر کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے کہاہے کہ مقابلہ ٹھیک ہے لیکن دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے-
لیکن میٹا نے ایک قانونی خط میں ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ ٹویٹر کے سابق عملے نے تھریڈز بنانے میں مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں | سویڈن میں مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور
تھریڈز کو کتنے لوگوں نے جوائن کیا؟
میٹا کے مطابق، 30 ملین سے زیادہ لوگوں نے نئی ایپ کے لیے سائن اپ کیا ہے۔ بی بی سی نیوز ٹیکنالوجی رپورٹر جیمز کلیٹن نے نوٹ کیا کہ تھریڈز کی- انٹرفیس ٹویٹر سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوز فیڈ اور ری ٹویٹ کا فنکشن ناقابل یقین حد تک ایک جیسا ہے۔
تھریڈز پر، میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے پوسٹ کیا کہ تھریڈز انجینئرنگ ٹیم میں کوئی بھی سابقہ ٹویٹر ملازم نہیں ہے۔ یہ صرف افواہ ہے۔