امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کا اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کرونا وائرس مثبت آیا ہے اور وہ دونوں فوری طور پر خود کو قرنطینہ منتقل کر رہے ہیِں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے قرنطینہ اور صحتیابی کے عمل کو فوری طور پر شروع کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اب تک کے آخری عالمی رہنما ۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن پہلے بڑے رہنما تھے جنھیں مارچ میں کورونا وائرس ہوا تھا۔
فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کا اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے نتائج انہیں جمعرات یا جمعہ کو بعد میں معلوم ہوں گے۔
یاد رہے کہ انتخابات کی کمپین کے سلسلے کیں گزشتہ ہفتوں میں ٹرمہ نے ملک بھر میں سخت شیڈیول رکھا تھا جبکہ کوویڈ19 سے متعلق ٹرمپ کا باقاعدگی سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے ہزاروں افراد کے ساتھ ریلیاں نکالی گئیں جو کہ عوامی صحت کے پیشہ ور افراد کی انتباہ کے باوجود بڑے ہجوم کے ساتھ تھیں اور احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا گیا تھا۔
ٹرمپ کی اسی بےاحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو آج قرنطینہ ہونا پڑ رہا ہے۔