ٹویٹر سمیت تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹرتھ سوشل کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کی ہے جو فی الحال ایپل صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
آئی او ایس پلیٹ فارم پر موجود ایپ ٹوئٹر سے مشابہت رکھتی ہے، جو پہلے ٹرمپ کا پسندیدہ سوشل میڈیا نیٹ ورک تھا۔
ٹرمپ پر 2021 کے اوائل میں اس پلیٹ فارم سے پابندی عائد کر دی گئی تھی جب ٹویٹر نے کہا تھا کہ وہ یو ایس کیپیٹل کی عمارت پر حملے کے بعد تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
ٹرتھ سوشل، جسے ٹرمپ کی نئی میڈیا کمپنی نے تیار کیا ہے، اب امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور پر لائیو ہے۔
نجی نیوز کے مطابق، سائٹ کے ذریعے سائن اپ کرنے والے کچھ صارفین کو مبہم "کچھ غلط ہو گیا” کے ایرر میسجز دکھائے گئے ہیں جب کہ دیگر کو مبینہ طور پر بتایا جا رہا ہے کہ انھیں "بڑے پیمانے پر مانگ” کی وجہ سے انتظار کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔
ٹویٹس کے بجائے، ٹرتھ سوشل مبینہ طور پر انفرادی پوسٹس کو "ٹرتھ” یعنی ‘سچائی’ کہتے ہیں جو صارفین کو "ٹرتھ فیڈ” پر دکھائی جاتی ہیں۔
اگر آپ کو کوئی "ٹرتھ” یعنی سچائی نظر آتی ہے جسے آپ اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے "ری ٹروتھ” کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان نئی ٹیکنالوجی کو اپنا کر ایک بلین ڈالر بچا سکتا ہے
ٹرتھ سوشل مبینہ طور پر پلیٹ فارم پر تقریباً 500 صارفین کے ساتھ دسمبر سے بیٹا میں ہے۔
ٹرتھ سوشل ایک نئے پلیٹ فارم پر ٹرمپ کی دوسری کوشش ہے۔ پچھلے سال مئی میں، انہوں نے ایک بلاگ شروع کیا جو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بند ہو گیا۔
نئی ایپ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی طرف سے تیار کی گئی ہے، جو ٹرمپ کی میڈیا کمپنی ہے جس کی سربراہی سابق امریکی نمائندے ڈیوین نونس کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل ایپ پر پہلی پوسٹ بھی کی ہے۔
منگل کو ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سابق صدر کی پہلی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔