ری پبلک پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے الیکشن ملتوی کرنے کا ارادہ شوشہ چھوڑا تھا انہیں اپوزیشن سمیت اپنے ہی پارٹی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی رائے کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اور کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج اسی رات آ جانے چاہیے کہیں ایسا نا ہو کہ کئی روز یا کئی ماہ تک انتظار کرنا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا سوال اٹھا کر نیا شوشہ چھوڑا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نومبر 2020 میں امریکہ میںہل ہونے والے صدارتی الیکشن ملتوی کر دینے چاہیے۔ الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ والے انتخابات شرمندگی کا باعث ہوں گے اور یہ الیکشن تاریخ کے غیر شفاف ترین الیکشن ہوں گے۔ ٹرمپ نے سوال کیا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ اگر انتخابات ملتوی کر دئیے جائیں اور تمام لوگ محفوظ انداز سے ووٹ ڈال سکیں؟
تبصرہ نگاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ شوشہ چھوڑنے کی وجہ یہ ہے ان کو انتخابات میں اپنی ہار صاف دکھائی دے رہی ہے۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے پہدا بدترین صورتحال اور معیشت کی خرابی کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث امریکہ میں لاکھوں لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات سے بھاگنے کی راہ ڈھونڈ رہے ہیں۔