امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کی صبح ہی وائٹ ہاؤس واپس آسکتے ہیں کیونکہ ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔
ڈاکٹر سان ڈولی نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر ،جہاں ٹرمپ کا جمعہ سے علان جاری ہے، میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے ٹرمپ کو بخار نہیں ہے جبکہ کوئی خطرے والی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
ٹرمپ نے ہفتے کے روز چار منٹ کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حالت کا "اصل امتحان” آئندہ چند روز میں ہو گا۔ میرے اندازے سے اگلے چند دنوں میں اصل امتحان شروع ہو گا دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ وڈیو کے دوران ٹرمپ تھکے ہوئے اور جیکٹ اور کھلی گردن والی قمیض پہنے ہوئے تھے۔
نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل تیز ترین مہم نے ٹرمپ کو بیماری میں مبتلا کر دیا ہے۔ تقریبا 65٪ امریکیوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے اس وائرس کو زیادہ سنجیدگی سے لیا ہوتا تو ٹرمپ انفیکشن کا شکار نہیں ہوتا۔ تقریبا 55٪ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ ٹرمپ وائرس کے بارے میں سچ کہہ رہے ہیں۔