وضو کیا ہے؟
وضو کو اسلام میں خاص حیثیت حاصل ہے۔ پنج وقتہ عبادت نماز سے پہلے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بغیر آپ نماز ادا نہیں کر سکتے۔ اسی طرح دیگر اسلامی مواقع اور مناسبت کے اعتبار سے نماز کے علاوہ بھی وضو کیا جاتا ہے۔
وضو کسے کہتے ہیں؟
وضو عام طور پر ہاتھ منہ کہنی اور پاؤں دھونے کو کہا جاتا ہے تاہم اس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
وضو کا طریقہ
وضو میں سب سے پہلے صحیح نیت کرنا شامل ہے۔ بسم اللہ شریف پڑھیں۔ اور تین بار ہاتھ دھوئیں۔
ناک میں تین بار پانی ڈالے کہ یہ سنت موکدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں | زانگ سم کا بیلنس کیسے معلوم کریں؟
یہ بھی پڑھیں | شہباز شریف، عمران خان اور جنرل باجوہ کا 500 اثرانگیز شخصیات میں نام
تین بار چہرہ دھوئیں اور اس میں یہ خیال رکھیں کہ چہرے کا مکمل حصہ دھل جائے۔
بازوؤں کو تین بار دھوئیں اور یہ خیال رکھیں کہ کہنی تک مکمل دھلیں۔ اگر کوئی حصہ بغیر دھلا رہ گیا تو وضو نا ہو گا۔
اس کے بعد مسح کریں۔ مسح میں کم از کم سر کا چوتھائی حصہ گیلا کرنا یا گیلا ہاتھ پھیڑنا لازم ہے اس کے ساتھ کان اور گلے کے پچھلے حصے کا خلا کرنا ہے۔
پاؤں کو تین بار دھوئیں اور یہ خیال رکھیں کہ دائیں پاؤں سے شروع کریں اور پیر کے ناخن سے ٹخنے کے بالکل اوپر تک مکمل دھوئیں۔