نومبر 16 2020: (جنرل رپورٹر) افسوسناک خبر ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ کے ترجمان نے آج پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ، مراد علی شاہ کو ہلکا بخار ہونے کے بعد جمعہ کے روز ان کا کوویڈ19 ٹیسٹ کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم آج تربت کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے
ٹیسٹ کے وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر کے مشورے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔ وزیر اعلی سندھ مراد شاہ نے کہا کہ ان کو بخار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں چار دنوں میں کوویڈ19 کے 24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 نومبر کو مجموعی طور پر 2،128 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس سے ملک گیر کیسز کی تعداد 359،032 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 19 اموات ہوئیں جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 28،048 ہوگئی ہے۔